کے-الیکٹرک کی بجلی مزید 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست

اسلام آباد (آئی این پی) کے-الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کو ایک جھٹکا دینے کی تیاری کرلی اور بجلی فی یونٹ مزید 5 روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کے لیے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں درخواست دائر کردی ہے۔کے-الیکٹرک کی درخواست پر شہر قائد کے بجلی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، کے-الیکٹرک نے یہ درخواست فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں جمع کرا دی ہے۔درخواست میں مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مئی کے لیے 2 روپے 53 پیسے اور جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دی جائے۔نیپرا کی جانب سے کے -الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کی جائے گی اور اتھارٹی سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر