تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججز کی تقرری مسترد کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججز کی تقرری مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کو ایک خط لکھا ہے، خط میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کے حتمی اسٹیک ہولڈر ہیں، وقت دیکھا جائے تو تاثر ملتا ہے حال ہی میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے 8 اور 5 ججوں کے فیصلے کے فوری بعد ایڈہاک ججز کی تقرری کی تجویز سامنے آئی، ایک پارٹی کے خلاف سپریم کورٹ کی رائے مساوی کرنے کے اقدام کا تاثر نہیں ملنا چاہیئے۔
بتایا جارہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک سال کیلئے دو ایڈہاک ججز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، اس سلسلے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ایڈہاک ججز کی تقرری پر غور کیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں متفقہ طور پر ایک سال کیلئے دو ایڈہاک ججز کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ جسٹس منیب اختر نے دونوں ایڈہاک ججز کے ناموں کی مخالفت کی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحیٰ آفریدی نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی مخالفت کی، دونوں ججز نے مئوقف اختیار کیا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل ایڈہاک جج بننے سے انکار کرچکے ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود کے نام پر سوائے جسٹس منیب اختر کے کمیشن کے تمام ارکان نے اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج کی ذمہ داری لینے سے معذرت کرلی تھی، اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ مجھ سے بطور سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم میں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔ اسی طرح سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے اپنے خط میں جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی، ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی، موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر