9 مئی کے فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہونے والا سہولتکار تصور کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز حکومت کی فکر کرنے کی بجائے انتشاری ٹولہ اپنی خیر منائے، اس وقت جو بھی 9 مئی کے فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا وہ سہولتکار تصور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا مشن خوشحال، روشن اور ترقی کرتا پنجاب ہے، مقابلہ کرنا ہے تو مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، زبان درازی اور فلسفے جھاڑنے میں تحریک انصاف کا کوئی متبادل نہیں ہے، خیبر پختونخواہ کے عوام کو انہوں نے 11 سال سے سونامی، تبدیلی اور نئے پاکستان کا صرف جھانسہ ہی دیا ہے، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کبھی تحریک انصاف کی ترجیح نہیں رہی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی برا وقت آیا مسلم لیگ نون نے فرنٹ لائن پر اپنا رول ادا کیا اور تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو مستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، 9 مئی کے فسادیوں اور دہشت گردوں کے لیے سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے، شہداء کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے خود کو محب وطن کہتے ہیں؟ حب الوطنی کا پہلا فریضہ شہداء اور غازیوں کی عزت اور تکریم کرنا ہوتا ہے لیکن ان لوگوں نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کیلئے ہر سازش کی۔

دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ن لیگ عمران خان کے کیسز ختم ہونے سے خوف زدہ ہے، ہماری وزیراعلیٰ ٹک ٹاکر ہیں، ان کی باتوں کو مسترد کرتے ہیں، چچا بھتیجی کو کہنا چاہتا ہوں آپ کے دن گنے جا چکے ہیں، آپ نے عوام کا ووٹ چوری کیا اور فارم 47 سے آئے ہیں، آپ کو عمران خان کے کیسز ختم ہونے کا ڈر ہے، میں ان کو مسلط کرنے والوں سے بھی یہی کہوں گا کہ اس ملک پر رحم کرو، عطا اللہ تارڑ نے ہماری پارٹی پر پابندی لگائی، ہم ریفرنس دائر کریں گے یہ الیکشن کمشنر نہیں ہونا چاہئیے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر