ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں آتشزدگی سے 40 تارکینِ وطن جاں بحق

پیرس (نیشنل ٹائمز) ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں آتشزدگی سے 40 تارکینِ وطن جاں بحق ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں 80 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ کشتی میں آگ اس وقت لگی جب اس میں سوار ایک عامل نے تمام مسافروں کے سفر کو خیریت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے جادو ٹونے کا عمل شروع کیا۔ اس عمل کے دوران لکڑیاں جلاکر اُن پر جڑی بوٹیاں پھینکی گئیں تو اچانک دھماکا سا ہوا اور پوری کشتی نے آگ پکڑلی۔آج نیوز کے مطابق ہیٹی کے کوسٹ گارڈ نے 41 افراد کو بچا لیا۔ ادھر آئی او ایم کے سربراہ اس المناک واقعے کی ذمہ داری ہیٹی کے سیکیورٹی حکام پر عائد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹی کی سماجی معاشی صورتحال مشکل میں ہے جس کی وجہ سے لوگ انتہائی قدم اٹھانے پرمجبور ہورہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر