وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم مزید اضافہ کردیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن سے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ذرائع کے مطابق نادہندگان سے وصولی پر انعامی رقم 5 سے بڑھا کر 30 فیصد کردی گئی ہے جو ڈسکوز عملے، سول انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے انعامی رقم کی حد 5 سے 7 فیصد تک مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ذرائع کے مطابق بجلی چوری کا سراغ لگانے پرکم ازکم وصولی کی شرح 100 کے بجائے 80 فیصد کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کو ڈسکوز سپورٹ یونٹ میں شامل کرنے کی بھی توثیق کردی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کو رقم کی ادائیگی کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر