جیت گیا تو دنیا کی جنگیں ایک ٹیلی فون کال پر ختم کرا دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) سابق امریکی صدر و موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئے تو ایسی جنگیں صرف ایک ٹیلی فون کال پر ختم کرادیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ری پبلکن کنونشن سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سب مل کر ترقی اورآزادی کے نئے دور کاآغاز کریں گے ۔ امید کے پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔ہم مل کر امریکہ کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ امریکی معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین میں گھس کر حملے کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو اسرائیل پر کبھی حملہ نہیں ہوتا۔جوبائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دنیا ہم پر ہنس رہی ہے۔ موجودہ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور یہ الیکشن ملکی تاریخ میں اہم ترین ثابت ہوں گے۔شمالی کوریا کے سربراہ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وہ میری کمی محسوس کر رہے ہوں گے۔ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحدی دیوار مکمل کرنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں تارکین وطن کے لیے سخت پالیسی کا عندیہ دیا ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر قاتلانہ حملے کے دوران ہلاک ہونے والے شہری کے لواحقین کے لیے 63 لاکھ ڈالر جمع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام امریکیوں کے لیے انتخاب لڑ رہا ہوں۔ میری جیت نصف امریکہ کے لیے نہیں ہوگی،سپورٹ کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر