کراچی (پی این آئی) عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار572 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 3000 روپے کی کمی



