ہواوے کی مدد سے سالانہ 3 لاکھ طلبا کی تربیت سے آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی،شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی کمپنی ہواوے کی مدد سے سالانہ تین لاکھ پاکستانی طلبا کی تربیت سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی ،وزیر اعظم نے خواتین اور بلوچستان کے نوجوانوں کو تربیتی پروگرام کا ترجیحی حصہ بنانے کا اعلان بھی کیا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف سے ہواوے پاکستان کے چار رکنی وفد نے ملاقات کر کے پاکستان کی قومی کلاڈ اسٹریٹجی سے ہم آہنگ نیشنل ڈیٹا سینٹر بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ۔ وفد نے بریفنگ میں بتایا نیشنل ڈیٹا سینٹر کے قیام سے بہتر کلاڈ سروسز کی فراہمی یقینی ہو جائے گی اور کثیر زر مبادلہ بچایا جا سکے گا۔ وزیر اعظم نے کہا حالیہ دورہ چین میں ہواوے ہیڈکوارٹر کا دورہ انتہائی مفید رہا، باصلاحیت افرادی قوت کی مضبوط بنیاد قائم کرنے سے ہی ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دیا جا سکتا ہے، پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی میں ہواوے کے پائیدار اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے خودکار، جدید اور تیز تر گورننس کیلئے حکومتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت قرار بھی دی ۔وفد نے اسلام آباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی خواہش ظاہر کی، کہا اس منصوبے کے تحت ٹریفک، صحت اور تعلیم کی خدمات سے لے کر پارکنگ وغیرہ جیسے دیگر سہولیات ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر میسر ہوں گی ۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر