کراچی (نیشنل ٹائمز) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 86 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کا اضافہ



