اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری طور مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری طور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے، ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کاروائیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے پاپولر جماعت ہے، پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے، حکومت ایک دن پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلے کرتی ہے، یہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے، بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا۔احمد خان بچھرکا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر وزیر اعلی پنجاب کو پی ٹی آئی کے بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے، وزیر اعلی پنجاب صرف ہمارے خلاف کاروائیاں کروا رہی ہے، ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سٹرکوں پر آرہے ہیں ہماری حکمت عملی تیار ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر