جسٹس اطہر من اللہ23جولائی کو نیویارک بار کے ممبرز اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اطہر من اللہ 23 جولائی کو نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن کے ممبرز اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ انکے خطاب کا موضوع عدلیہ کی آزادی اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی رکھا گیا ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر وہ حاضرین کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ اس پروگرام کے ماڈریٹر کبیر ہاشمی ہوں گے۔ جسٹس اطہر من اللہ کا خطاب نیویارک کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے سات بجے ہو گا۔ جبکہ استقبالیہ (ریسپشن) کا وقت رات ساڑھے سات سے ساڑھے آٹھ بجے رکھا گیا ہے۔ نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن کے آفس (42 ویسٹ 44 سٹریٹ) میں ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے تاہم داخلہ پیشگی رجسٹریشن کے بعد ہو گا۔ جسٹس اطہر من اللہ کو خطاب کی یہ دعوت نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن کے پاکستانی نژاد منتخب صدر محمد عثمان فریدی نے دی ہے۔ جو اس پروگرام کی میزبانی بھی کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر