موجودہ حکومت 18 ماہ کی مہمان، بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا امکان نہیں، فچ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارے فچ نے پیشنگوئی کی ہے کہ کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اٹھارہ ماہ تک برقرار رہے گی اور اگر یہ حکومت ختم ہوئی تو ٹیکنوکریٹس کا سیٹ اپ آئے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں رہا نہیں ہوں گے۔تفصیل کے مطابق فچ نے پاکستان کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں مزید پیشنگوئی کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں قید ہی رہیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، مستقبل میں ہونے والے مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کریں گے۔ فچ کی رپورٹ میں کہا گیا آئندہ چند سال زراعت کو سیلاب اور خشک سالی سے خطرہ ہے، بجٹ میں کیے گئے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور مالی سال کے اختتام تک شرح سود چودہ فیصد تک آنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے کیونکہ پاکستان مالیاتی خسارے کو سات اعشاریہ چار سے کم کرکے چھ اعشاریہ سات فیصد پر لانا چاہتا ہے۔فچ نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی کہ ن لیگ کی حکومت 18 ماہ تک رہے گی۔ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی اور موجودہ حکومت ختم ہوئی پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر