غزہ سینکڑوں ٹن ملبہ صاف کرنے میں 15 سال لگیں گے، اقوام متحدہ

غزہ (نیشنل ٹائمز) فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق انروا نے بتایاہے کہ ایک اندازے کے مطابق غزہ سے 4 کروڑ ٹن ملبہ صاف کرنا ہوگا جس کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کے اخراجات ہوں گے۔اقوام متحدہ کے مطابق جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے میں دھماکا خیز مواد اور دیگر خطرناک مواد بھی شامل ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ملبے میں انسانی لاشیں بھی دبی ہوئی ہیں۔ گزشتہ ماہ اسرائیل کے آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ پر اب تک 50 ہزار بم گراچکا ہے جن میں 2 ہزار سے 3 ہزار کے درمیان بم پھٹ نہیں سکے۔یونائیٹڈ نیشن انوائرمنٹ پروگرام کیمطابق 2014 میں ہونے والی اسرائیل حماس جنگ میں 24 لاکھ ٹن ملبہ پیدا ہوا تھا۔ادارے کے مطابق غزہ میں 2008 کے بعد سے تمام جنگوں میں جتنا ملبہ پیدا ہوا اس سے 13 گنا زیادہ ملبہ موجودہ جنگ میں پیدا ہوچکا ہے۔مئی کے مہینے میں یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ غزہ میں گھروں کی تعمیر نو کا کام 2040 تک مکمل ہوسکے گا اور اس پر 40 سے 50 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 38 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر