اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تمام بیانات کو رہنمائوں کی ذاتی رائے قرار دے دیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ فرحت اللہ بابر کا وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ٹوئٹ ان کی ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں۔نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جن رہنماں نے بیان دیا ہے یہ ان کی ذاتی رائے ہے، پیپلزپارٹی اپنا موقف اپنے ترجمان یا متعلقہ لوگوں کے ذریعے ہی جاری کرتی ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ پارٹی کی قیادت مشاورت کے بعد ہی اپنی کوئی رائے دے گی۔
پی ٹی آئی پر پابندی بارے تمام بیانات رہنمائوں کی ذاتی رائے ہے،پیپلزپارٹی



