لاہور(نیشنل ٹائمز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر میں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں۔مریم اورنگزیب نے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قام کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا، عاشورہ سے متعلق کیے گے سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔انہوں نے بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کے صوبے میں خصوصا اندرون شہر لاہور میں عزاداری جلوسوں، ملحقہ عمارتوں اور روٹس پر لااینڈ ارڈر کے نفاذ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، مریم نواز صوبہ بھر میں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین ہزارنو سو ستاون جلوس اور سترہ سو اکیس مجالس کی بذریعہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے نویں اور دسویں محرم الحرام پر سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سات ہزارچھ سو سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی جاری ہے، کنٹرول روم سے روٹس پر نکاسی اب سے متعلق میکانزم بھی موجود ہے۔
وزیراعلی پنجاب صوبے میں قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ، سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں، مریم اورنگزیب



