اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی باتیں فضول ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیا ن میں فرحت اللہ بابر نے لکھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے یا کسی سیاسی رہنما پر غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں فضول، ناقابل برداشت اور سیاسی بحران میں اضافے کا باعث ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستانی جمہوریت خود ساختہ بحران کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔ دریں اثناء پی پی پی سندھ کے رہنما ناصرشاہ نے کہا کہ چیئرمین نے پابندی کی مخالفت کی تھی، میں بھی ذاتی طور پر پابندی کے حق میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کے بغیر پی ٹی آئی کچھ بھی نہیں رہے گی، پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پارٹی نشان کیس پی ٹی آئی نے ٹھیک طرح نہیں لڑا، لطیف کھوسہ نے اگلے دن مقدمہ ہی واپس لے لیا اگر وہ کیس واپس نہ لیتے تو ہوسکتا ہے کوئی ریلیف مل جاتا۔
کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی باتیں فضول ہیں، فرحت اللہ بابر



