پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ احمقانہ ہے، کوئی انہیں مس لیڈ کر رہا ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ماہر قانون و سابق سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ احمقانہ ہے، کوئی انہیں مس لیڈ کر رہا ہے، ریفرنس بدنیتی پر لایا جارہا ہے، ریفرنس میں یہ ایسا پھنسیں گے کہ لگ پتہ جائے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اس کا دفاع کیا ہوگا؟ بدنیتی پر یہ ریفرنس فائل کیا گیا ہے، یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ اس جماعت کا لیڈر ہر کیس میں بری ہو رہا ہے، ان کو کچھ اور نہیں ملا تو اس طرف چل پڑے، یہ فارم 45 کی جو نمود ہے اس سے یہ بھاگنا چاہتے ہیں، فارم 45 ان کے گلے میں گھنٹے کی طرح بندھی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے فارم 45 الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر لگائی اور پھر ہٹا دی، وہ ایک کلیدی فارم ہے امیدواروں کے لیے، فارم 45 سے چابت ہوتا ہے کہ نواز شریف الیکشن ہارے ہوئے ہیں، تو اب یہ ان کو تباہ کرنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے فارم 47 سے الیکشن جیت لیے ہیں تو یہ سب کچھ اس ریفرنس سے باہر آجائے گا، یہ ڈاکومنٹس فائل کریں گے تو جس کے خلاف دائر کریں گے وہ بھی اپنی دستاویزات فراہم کریں گے اور سب عیاں ہوجائے گا، بہت ہی کوئی بیوقوف کوئی ہے کہ جنہوں نے یہ ریفرنس دائر کرنے کا کہا ہے، ان کی سیاست اسکروٹنی کے اندر آجائے گی۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے بتایا کہ ابھی ہم اس معاملے پر پیپلز پارٹی سے بات کریں گے تو پیپلز پارٹی ان کو مشورہ دے گی یہ لوگ جال میں پھنس رہے ہیں، اس پریس کانفرنس کی ایک دو دن میں ن لیگ کے وزراء تردید کردیں گے، ان کے پاس وکیل تو اچھے ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ان کو ہوا کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر