محمد حارث پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

لاہور(آئی این پی)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل عثمان خان کو پاکستان شاہینز ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کی ٹیم گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر ڈارون پہنچی جہاں وہ بنگلادیش اے کے خلاف چار روزہ دو میچز کھیلیں گے۔اس دورے پر دو ون ڈے اور نوٹیموں پر مشتمل وائٹ بار سیریز بھی ہوگی، جس کے لیے پی سی بی نے پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے محمد حارث کو کپتان مقرر کردیا ہے۔اس کے علاوہ شاہینز کی ریڈ بال ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، ریڈ بال اسکواڈ میں شامل کامران غلام، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد علی، مبصر خان، طیب طاہر اور عمر امین وائٹ بال ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ان کی جگہ عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان، محمد حارث،محمد عمران جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں ۔ عثمان خان نے امریکا میں کھیلے جانے والے ورلد کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔اس کے علاوہ محمد حارث نے آخری بار کولمبو میں اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2023میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کی تھی۔ فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 128رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔شاہینز کے 50اوورز کے میچز بالترتیب 4اور 6اگست کو ناردرن ٹیریٹری اور بنگلا دیش اے کے خلاف ہوں گے، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹیسیریز 9اگست سے شروع ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 9ٹیمیں شرکت کریں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر