وزیر داخلہ محسن نقوی کی سینیٹ رکنیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ وسینیٹر محسن نقوی نے سینیٹ رکنیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی, درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ محسن نقوی کو سینیٹ کا دفتر سنبھالنے سے روکا جائے۔ محمد فہد شبیر نامی شہری نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں وزارت قانون، وزارت بین الصوبائی رابطہ، سیکرٹری داخلہ، محسن نقوی، الیکشن کمیشن اور پی سی بی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ محسن نقوی کو سینیٹ کا دفتر سنبھالنے سے روکا جائے، محسن نقوی کے خلاف کو وارنٹو کی رٹ جاری کی جائے، پوچھا جائے وہ کس قانون کے تحت رکن سینیٹ ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر ہونے کے باعث رکن پارلیمنٹ بننے کے لیے نااہل قرار پائے تھے، محسن نقوی کی رکن پارلیمنٹ بننے کے لیے نااہلی اب بھی برقرار ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پی سی بی کے آئین کی شق 7 کے مطابق چیئرمین پی سی بی آفیسر آف پرافٹ ہوتا ہے، آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 ڈی کے مطابق آفس آف پرافٹ چلانے والا رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 کی دیگر ذیلی دفعات کے تحت بھی محسن نقوی رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر