نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے سکول پراسرائیلی بمباری، مزید 17فلسطینی شہید

غزہ (نیشنل ٹائمز)صیہونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے سکول پر بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید جبکہ 80زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور المغازی پر شدید بمباری کی جبکہ الشاطی کیمپ میں مسجد پر بھی وحشیانہ حملے کیے۔ دوسری جانب حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن عزت الرشق نے اتوار کو کہا کہ ان کی جماعت غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی کے مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ خان یونس کے مغرب میں المواصی کے قتل عام کے جواب میں حماس کی طرف سے مذاکرات روکنے کے فیصلے کے بارے میں کچھ میڈیا میں بے بنیاد خبریں آئی ہیں۔الرشق نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر عرب ثالثوں اور امریکہ کی جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی لگایا۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر