عائشہ عمر کا سوشل میڈیا پر مبہم پیغام، مداح تشویش میں مبتلا

لاہور(آئی این پی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔حال ہی میں عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سلیولیس شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ کھلی زلفوں اور معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کسی گہری سوچ میں گم دکھائی دے رہی ہیں۔پوسٹ کے طویل کیپشن میں عائشہ نے مبہم الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ “تاحال معلوم نہیں لیکن وہ دن قریب ہے جس دن میں کرونگی، لیکن ابھی فی الحال میں ہر روز بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، بہتر ہونے کیلئے اور بہتر محسوس کرنے کیلئے۔انہوں نے لکھا کہ “یہاں میں نے بہت سی چیزوں کو محسوس کیا جو میری مسکراہٹ کی وجہ بنیں اور سب کچھ مسکراہٹ کیساتھ ہو رہا ہے”۔اداکارہ کے اس مبہم پیغام پر سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے عائشہ عمر کی جلد شادی کرنے کی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر