اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتا ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز ) سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی دینے کی اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بطور وزیر 5 سال معافی دی، مجھ پر 686 مقدمات ہیں، اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10سال ختم نہیں ہوگی، بہتر تھا کہ ہماری 2 ,2 سال جو سزا بنتی ہے وہ دے دیتے تو ہم کاٹ لیتے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی رہائی کے فوری بات گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے صنم جاوید کو وکیل کے چیمبر سے اٹھایا ہے، پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا بھی ستایاناس کردیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا حالات خراب اور معیشت تشویشناک ہے، حکومت بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہی ہے، آپ اس ملک میں چھینا جھپٹی چاہتے ہیں ، آپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے۔ سابق وزیر نے تنبیہ دی کہ پاکستان کینیا کی طرف جا رہا ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستاں میں کیا حالات ہیں؟ ملک میں لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں، خدا کے لیے یہ اپنی عزت اور ملک بچائیں، ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچالیں۔ شخ رشید نے بتایا کہ ملک کی معیشت ان سے نہیں سنبھل رہی، نواز شریف نیا بیانیہ لائیں گے اور عوام ذلیل ہونے کے لیے رہ جائے گی، گرمی میں لوگ مر رہے ہیں مگر کسی کو احساس نہیں، 77لاکھ لوگوں نے ملک چھوڑنے کے لیے پاسپورٹ جمع کروا دیے ہیں۔ عمران خان کی دوبارہ گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سابق وزیر اعظم عمران خان کو کیسے چھوڑیں گے؟ روز کہتے ہیں وہ آرہا ہے لیکن وہ نہیں آرہا، یہاں قبر ایک اور مردے 3ہیں، نواز اور شہباز شریف کا بھی اب فیصلہ ہو گا، ایک مشرق دوسرا مغرب کو بھاگے گا، انہوں نے تو اپنے کیسز ختم کرائے ہیں۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو سلام ہے، مخصوص نشستوں پر انہوں نے تاریخی فیصلہ کیا ہے، امید ہے کہ عدلیہ ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر