حیدر آباد اور اوباڑو میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق، 12 سے زائد شدید زخمی

حیدر آباد (نیشنل ٹائمز) حیدر آباد اور اوباڑو میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے ایم نائن موٹروے کے قریب منی ٹرک اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے ہیں، منی ٹرک کراچی سے فروٹ لیکر حیدر آباد جا رہا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو جامشورو کے سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس کی جانب سے حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب اوباڑو میں موٹروے ایم فائیو پر کار اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 7 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر