خیبرپختونخوا حکومت کا چیف الیکشن کمشنر اور اراکین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پشاور (نیشنل ٹائمز) حکومت خیبرپختونخوا نے الیکشن اور مخصوص نشستوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور اراکین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی افسوسناک اور شرمناک رہی، چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے خلاف ذاتی بغض و عناد پر مبنی مہم چلائی اور الیکشن کمشنر سازشی ٹولے کے تمام غیر آئینی اقدامات کا امین رہا۔
الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ رجیم چینج کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے پی ڈی ایم کی غیر جمہوری حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے صرف نظر کیا جب کہ الیکشن کمیشن نے بار بار بڑی ڈھٹائی کے ساتھ عدالتی احکامات اور آئینی تقاضوں کو پامال کیا، الیکشن کمیشن نے تمام غیرآئینی اقدامات پر آنکھیں بند کی ہوئی تھیں، مگر تمام ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں سرخرو کیا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں طویل نگران سیٹ اپ اور مسلسل غیر آئینی تسلسل پر آنکھیں بند کیں اور تاریخ میں پہلی بار خیبر پختونخوا میں دو بار نگراں سیٹ اپ کا قیام عمل میں لایا گیا، الیکشن کمیشن نے ایک غیر آئینی اقدام سے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان سے محروم کیا اور بغیرنشان کے الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کیا گیا، پی ٹی آئی کے ساتھ قبل ازانتخابات، دوران انتخابات اور بعد میں بھرپوردھاندلی کی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر