حکومت کا بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک اور جھٹکا، ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز لگا دیئے گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کے اضافے کے بعد ایک اور بم گراتے ہوئے گھریلو صارفین پر ایک ہزارروپے تک فکسڈ چارجز لگا دئیے جبکہ دیگر صارفین کے لیے 184 فیصد اضافہ ہوگا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے اور یہ فکسڈ چارجز جولائی 2024 سے نافذ ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے پر گھریلو صارفین کے لیے200 روپے فکسڈ چارجز، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے، ماہانہ501 سے 600 یونٹ استعمال پر600 روپے اور ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے لاگو ہوں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ بجلی کے استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈچارجز عائد نہیں تھے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھا دیے گیے ہیں، بجلی کے کمرشل صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150فیصد اور زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز440 روپے سے بڑھا کر1250 روپے، کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سیبڑھ کر1250روپے، زرعی ٹیوب ویلز صارفین کیلیے فکسڈ چارجز200 روپے سے بڑھ کر400 روپے ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر