بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھا جانا مناسب ہے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جس طرح طے ہے کہ بانی پی ٹی آئی فتنہ فساد کے علاوہ کوئی کام نہیں کریں گے، اسی طرح آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھا جانا مناسب ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہر عمل سے انتشار اور افراتفری کی سیاست ثابت ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی کو کیس لڑنے کا حق ہے، اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو مقدمات میں دفاع کا حق حاصل ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نیب نے گرفتار کیا ہے تو کس نے عدالت جانے سے روکا ہے؟ ۔ا نہوںنے کہا کہ عدالتیں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہیں، کیا ہم نے 9 مئی واقعہ کیا تھا؟ انہوں نے ریاست کے خلاف اقدام کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا، دفاعی اداروں کے سربراہوں کے خلاف مہم چلائی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر