اننت امبانی کی شادی کی تقریبات ریئلٹی ٹی وی شو دی کارڈیشینز کا حصہ ہوگی ،کم کارڈیشان

ممبئی (نیشنل ٹائمز) امریکی سوشل میڈیا اسٹار کم کارڈیشان نے کہا ہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریب ان کے رئیلٹی ٹی وی شو دی کارڈیشینز کا حصہ ہوگی۔ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشان بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاہانہ شادی سے کافی متاثر نظر آتی ہیں، وہ ممبئی میں اپنی بہن کلوئی کارڈیشان کے ساتھ شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے آئی ہیں جہاں دونوں بہنوں کو روایتی بھارتی لباس میں بھی دیکھا گیا۔43 سالہ کم کارڈیشان نے انکشاف کیا کہ یہ شاندار تقریب ان کے ریئلٹی ٹی وی شو دی کارڈیشینز پر دکھائی جائے گی۔کم اور ان کی بہن 40 سالہ کلوئی ان کئی بین الاقوامی مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنھیں اننت اور رادھیکا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت بلایا گیا ہے، دونوں جمعرات کو بھارتی شہر ممبئی پہنچیں تھیں۔دونوں بہنیں ذاتی پروڈکشن اسٹاف کے ہمراہ ممبئی آئی ہیں جبکہ ان کا ممبئی کے تاج ہوٹل پہنچنے پر بھی روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔دونوں بہنیں ممبئی میں لگژری گاڑیوں کے بجائے رکشہ میں سوار ہو کر گھومتی بھی نظر آئیں اور اس سفر کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔واضح رہے کہ ایشیا کے امیرترین شخص اور بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور معروف شخصیات کی موجودگی میں ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی۔شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی، تقریب سے شاہ رخ خان، سلمان خان اور رجنی کانت کے ڈانس کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر