اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک ا نصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیاہے ۔تفصیل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تحریک انصاف انٹر پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو کرے گا۔ انٹر پارٹی الیکشن کیس کیلئے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف اِن سوالات پر الیکشن کمیشن کو مطمئن کرے گی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا



