اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نکاح کیس شرمناک کیس تھا لیکن اس کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی چینلز کو دئیے گئے انٹرویو میں دوران عدت نکاح کیس کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ نکاح کیس بہت سے شرمناک اور گھٹیا کیس تھا ، خواتین کی ذاتی زندگی پر سوالات اٹھائے گئے۔ سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ فیصلے سیاسی زیادہ ہو رہے ہیں، فیصلے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی کوباہرنکلتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، مراحل اور کیسزبہت زیادہ ہیں اس لیے رہائی ممکن نہیں، مزید بہت سے مراحل ہیں جن کو طے کرناباقی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف دھڑا ڈھڑ رعایت دیں دوسری طرف 40سال پرانے کیسز کے فیصلے نہیں ہورہے ، قوم دیکھ رہی ہیں، آئین و قانون سے باہر جاکر رعایت دی جارہی ہے۔سینیٹر کا کہنا تھا کہ جلد اور دھڑا دھڑ فیصلے ہورہے ہیں،زور بازو والا کام شروع ہوگیا، 15گھنٹے سیاست میں بہت ہوتے ہیں،15 دن میں بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا، دوتہائی اکثریت واپس آتے دیکھ رہا ہوں۔موجودہ صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانونی بحران کھڑا ہوگیا سب میدان میں آگئے ہیں، قوم کے لیے آگے چیزیں نہیں دیکھ رہا ہوں، حکومت نظرثانی اپیل میں جائے نہ جائے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔انھوں نے پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہونے کے حوالے سے کہا کہ جتنا بتایاپی ٹی آئی کے اس سے بھی زیادہ ٹکڑے بنتے دیکھ رہا ہوں،اکھاڑے میں بولی لگے گی،ضمیربکیں گے، میدان میں زبردست قسم کی لڑائی ہوگی جو نہ ہوتی توبہترہوتا۔ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ سے متعلق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیڈرقوم کو بیوقوف بنارہے ہیں، پی ٹی آئی لیڈرچاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی اندر رہے۔بشری بی بی کی رہائی سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ بشری بی بی رہاہوگئی تو پی ٹی آئی کے جوٹکڑے ہونے ہیں وہ جلدی ہوجائیں گے کیونکہ پی ٹی آئی میں مختلف لابیاں کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل آئین اور قانون سے بالاتر ایک فیصلہ آیا، کل کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھی ہیں،چاہے کوئی کتنا ہی آئین و قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، لاجک نہیں لا جیتے گا، بہت سے مراحل اور کیسز باقی ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایسے آئین اور قانون سے بالاتر رعایت دیتے رہیں گے تو آئین اور قانون کے اندر جتنے ادارے ہیں وہ آپ کے سامنے آکر کھڑے ہوں گے، سیاسی فیصلے عدالتی فیصلے بنیں گے تو مشکلات ہوں گی۔
نکاح کیس کے فیصلے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہوگی، فیصل واوڈا



