قانون کی تشریح سپریم کورٹ کا، وضاحت یا ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قانون کی تشریح سپریم کورٹ کا کام ہے قانون کی و ضاحت یا اس میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے گزشتہ روز کے فیصلے نے قانون کی تشریح نہیں دوبارہ آئین تحریر کیاہے دنیا میں پاکستان کی عدالت کا نمبر 134ویں نمبر پر ہے عدالتوں میں لاکھوں کیس پڑے ہیں جن پر عدلیہ کی کوئی نظر نہیں لاکھوں لوگ حصول انصاف کو ترستے ترستے پھانسی پر چڑھ گئے لیکن ججوں کے پاس ان کے لئے کوئی وقت نہیں تھا پاکستان تحریک انصاف کی جھولی میں سیٹیں دی گئیں وہ عدالت سے مانگنی ہی نہیں گئیں تھیں ، ہفتے کے روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے نے بہت سی توجہیات کھڑی کردی گئی ہے فیصلہ واضح نہیں بلکہ مبہم ہے کل تک جنہوں نے پارلیمنٹ میں سنی اتحاد کے نام سے حلف اٹھایا تھا اپنے ڈکلیئریشن فارم اور حلف نامے جمع کرائے تھے اب وہ دوبارہ کیسے اور کس منہ سے کہیں گے کہ وہ تحریک انصاف کے ممبر ہے انہوں نے کہا کہ بلے کا نشان اس لئے الیکشن کمیشن نے واپس لیا تھا کہ تحریک اپنے منشور کے مطابق پارٹی الیکشن نہیں کروا سکی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے آئین پامال ہوا ہے عدالتیں قانونی فیصلے کرنے کے بجائے سیاسی فیصلے کرنے لگی ہے اس فیصلے میں بھی سیاست پوشیدہ ہے خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں مخصوص سیٹیں حاصل کرنے کے لئے تحریک انصاف عدالت گئی نہیں جنہیں سیٹیں ان کی جھولی میں ڈال دی گئیں ، جبکہ سنی اتحاد جنہوں نے درخواست دی تھی کہ انہیں مخصوص سیٹیں دی جائیں ان کا کیس ہی خارج کردیا گیا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ادب سے التما س کرتا ہوں کہ صرف سپریم کورٹ ہی آئینی ادارہ نہیں بلکہ انتظامیہ مقننہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ بھی آئینی ادارے تھے خواجہ آصف نے کہا کہ اعتراض کرنے والی دیگر جماعتوں کو سنا نہیں گیا بلکہ فیصلہ سنایا گیا پہلے ملک میں معاشی بحران اقتصادی بحران ، سیاسی بحران موجود تھا اور اب آئینی بحران بھی پیدا کردیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر