190ملین پاونڈ ریفرنس، سابق وزیر زبیدہ جلال، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بیان قلمبند

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی لیگل ٹیم اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا بھی پیش ہوئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان عدالت میں پیش ہوئے، زبیدہ جلال اوراعظم خان کا بیان قلمبند کیاگیا۔ عدالت نے پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور اعظم خان کے بیانات پر جرح آئندہ سماعت پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے نیب ریفرنس میں ضمانت کی درخواست دائرکی گئی۔ جس پر عدالت نے نیب کو 15 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر