ریلی میں فائرنگ سے ڈونلڈ ٹرمپ زخمی

پینسلوینیا (نیشنل ٹائمز) امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی ہے۔ امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکاء سےخطاب کررہے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو مار دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ریلی کے شرکاء سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے۔ فائرنگ کے بعد سیکرٹ سروس کے اہلکار سابق صدر کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کاؤنٹی پراسیکیوٹر نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق ریلی میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ ریلی میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں۔ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے بھی کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بالکل ٹھیک ہیں۔ سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی، عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے پر بریف کردیا گیا ہے۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر