اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی: وزیر اعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام کو آخری پروگرام تصور کرنا ہے، اجتماعی کاوشوں سے ہم پاکستان کو عظیم تر اور باعزت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کا معاہدہ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا، ہم نے آئی ایم ایف سے جان چھڑانی ہے، معاہدے پر وفاقی وزیر خزانہ سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام میں کمزوریوں سے جان چھڑانا ہو گی، ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے جس بھی سپورٹ کی ضرورت ہو گی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی، آئی ایم ایف میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے وسائل سے اربوں، کھربوں ٹیکس کی مد میں اکٹھا کر لے تو ہمیں چند اربوں کیلئے آئی ایم ایف میں جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر