مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکمران اتحاد 77 نشستوں سے محروم

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی کو الاٹ 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے 13 مئی کو 77 مخصوص نشستیں معطل کی تھیں۔ منتازع نشستوں میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی 11،خیبر پختونخوا سے 8 سیٹیں شامل، قومی اسمبلی کی معطل شدہ نشستوں میں 3 اقلیتی مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں سے 14 ن لیگ،5 پیپلزپارٹی اور 3 جے یو آئی کو ملی تھیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں معطل ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ف کو 10 اور مسلم لیگ ن کو 7 اضافی سیٹیں ملی تھیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 7 اور اے این پی کو 1 اضافی نشست ملی تھی۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 مخصوص نشستیں اور 3 اقلیتی نشستیں معطل ہیں، پنجاب میں 23ن لیگ،2پیپلزپارٹی، ق لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک اضافی نشست ملی۔ سندھ اسمبلی سے خواتین کی 2 مخصوص نشستیں اور 1 اقلیتی نشست معطل ہیں، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 2 اور ایم کیو ایم کو 1 مخصوص نشست ملی تھی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر