اسلام آبا د(نیشنل ٹائمز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا۔ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے کہ اِنہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا، پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آ گیا ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے، آئین اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔
فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا: فیصل واوڈا



