ایران نے یوکرین کیخلاف روس کو فوجی امداد دینے کا نیٹو کا دعوی مسترد کر دیا

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)کے رہنماوں کی جانب سے روس یوکرین تنازعے میں ایران کی طرف سے ماسکو کو فوجی مدد دینے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں نیٹو ممالک کے رہنماں کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے ایک حصے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا۔نیٹو نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران اور عوامی جمہوریہ کوریا، یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کو براہ راست فوجی مدد فراہم کر رہے ہیں جس سے تنازعہ بڑھ رہا ہے۔ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایران اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد اور سیاسی سمجھتا ہے اور روس اور ایران کے درمیان تعاون کو یوکرین کی جنگ سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران خطے اور دنیا بھر میں پائیدار استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد دینے کے اپنے عزم پر قائم ہے، ایران نے روس کو یوکرین کے خلاف استعمال کیلئے کبھی بھی ڈرون فراہم نہیں کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران ابھی بھی یوکرین تناز عے کے سیاسی حل اور دیرپا امن کے قیام پر زور دیتا ہے۔یوکرین اور کچھ مغربی ممالک نے ایران پر یوکرین کے ساتھ جاری تنازع میں استعمال کے لئے روس کو خودکش ڈرون اور دیگر ہتھیار برآمد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایران ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بار بار مسترد کرتا رہا ہے اور کہتا رہا ہے کہ اس نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے آغاز سے چند ماہ قبل روس کو ‘محدود تعداد میں ڈرون دیے تھے۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر