پاکستان کی کوچنگ کرنا واقعی چیلنج ہے: ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کپتانی کریں گے اور بابر اعظم کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ کوچ کی حیثیت سے میری کوشش ہے شفاف اور ایماندارنہ طریقے سے پاکستان ٹیم کو صف اول کی ٹیم بنانے میں کردار ادا کروں، میرا ٹیسٹ سلیکشن میں بھی کردار ہے اور کوشش کروں گا کہ ٹیسٹ کے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط ٹیم تشکیل دوں۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ٹیموں کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں ہوگا،کوشش ہوگی کہ ڈومیسٹک کوچز کی مدد سے کھلاڑیوں سے معلومات کروں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کے مقابلے میں ایک سال میں تینوں فارمیٹس اور غیر ملکی لیگز میں تین گنا زیادہ بولنگ کی ہے، کھلاڑیوں کو تازہ دم رکھنے کے لیے ان کا ورک لوڈ مینیج کیا جائے گا ورنہ ان کے لیے مسئلہ ہوسکتا ہے، وہ کس فارمیٹ میں بہتر محسوس کرتے ہیں اس کا فیصلہ انہیں خود کرنا ہے۔ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ میں نے2007 میں بھارت میں آئی سی ایل میں پہلی بار کوچنگ کی تھی، اس کے بعد بھارت میں آئی پی ایل، انگلینڈ میں یارک شائر کائو نٹی اور آسٹریلیا میں کوچنگ کر چکا ہوں، مجھے پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کا اسائنمنٹ ملا ہے، پاکستان کی کوچنگ کرنا واقعی چیلنج ہے لیکن مجھے چیلنج میں کام کرنا اچھا لگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات میں گیری کرسٹن بھی موجود تھے اور بورڈ نے ہمیں اپنی پالیسی بتادی ہے، بنگلا دیش کی سیریز میں شان مسعود کپتانی کریں گے، بابر اعظم چوتھے نمبر پر کھیلیں گے، میں نے ان سے ملاقات میں انہیں کوئی خاص پلان نہیں دیا ہے بلکہ میری کوشش ہے کہ وہ بیٹنگ میں اپنا کردار ادا کریں اور ہمیں میچ جتوائیں۔جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جانے کے لیے ہمارے پاس 9 ٹیسٹ ہیں، کوشش کروں گا کہ ٹیسٹ ٹیم میں کھلاڑیوں کا پول زیادہ ہو تاکہ بولنگ اور بیٹنگ کا ہمارے پاس بیک اپ موجود ہو۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر