چیف الیکشن کمشنر سمیت باقی 4 کمشنرز فوری مستعفی ہوجائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کی روشنی میں چیف الیکشن کمشنر سمیت باقی 4 کمشنرز سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت الیکشن کمیشن کے باقی 4 کمشنرز سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب تھا، الیکشن کمیشن اب بھی پی ٹی آئی کے خلاف متعصب ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما ملک احمد خان بھچر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے میں حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، باطل کو شکست ہوئی۔ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نشستیں ہمیں واپس مل گئی ہیں، پنجاب اسمبلی میں ہماری 140 سیٹس ہوجائیں گی، عمران خان کی قیادت میں فارم 45 والی نشستیں بھی واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت ہم مسلط ہے، آج ہم حقیقی اسمبلی کا اجلاس پوری شدومد کے ساتھ کریں گے، تحریک انصاف اور قوم کو مبارکبا دیتا ہوں حق سچ کی فتح ہوئی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر