وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی محرم کے دوران امن و امان اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے بات چیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے موقع پر تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سیکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں وفاقی وزارت داخلہ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر