بابر اعظم سے دوستی میں کوئی حرج نہیں، یشما گل

لاہور (نیشنل ٹائمز) معروف اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ کرکٹر بابر اعظم سے دوستی کرنے یا ہونے میں کوئی حرج نہیں جب کہ دوسرے کرکٹرز سے بھی دوستی کی جا سکتی ہے۔یشما گل حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کرکٹرز سے میسیجز پر بات کرنے سے متعلق گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، انہوں نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ انہیں بابر اعظم پسند ہیں، کیوں کہ وہ عالمی سطح پر نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی اچھی کارکردگی نہ صرف ان کی اپنی بلکہ پاکستان کی بھی کامیابی ہے، اس لیے ہی انہیں وہ پسند ہیں۔کرکٹرز کی جانب سے میسیجز آنے کے سوال پر یشما گل نے مسکراتے ہوئے جواب دینے کے بجائے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کون سے کرکٹرز کن اداکارائوں کو میسیجز کر رہے ہیں؟یشما گل نے دعوی کیا کہ انہیں کسی اداکارہ نے نہیں بتایا کہ انہیں کوئی کرکٹر میسیجز بھیجتا ہے اور انہیں بھی کوئی کرکٹر میسیج نہیں بھیجتا اور نہ ہی وہ اس معاملے کی مزید تفصیلات جانتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھی کبھی کسی کرکٹر کو کوئی میسیج نہیں بھیجا۔کرکٹرز سے دوستی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر یشما گل نے کہا کہ نہ انہیں کبھی کسی کرکٹر کا میسیج آیا، نہ انہوں نے کسی کو میسیج بھیجا، نہ کبھی وہ کسی کرکٹر سے کہیں ملیں، نہ کبھی کچھ ہوا اور اسی وجہ سے ہی ان کے درمیان کوئی تعلق اور دوستی بھی نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر