سپریم کورٹ کا فیصلہ جزوی طورپر تسلیم ، پی ٹی آئی کے ساتھ خیرسگالی کا اظہار کرتے ہیں، فضل الرحمان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فصل الرحمان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ خیرسگالی کا اظہار کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔مولانا فصل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پیشرفت کی طرف مفید اور تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کا ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک نظرثانی اپیل کا تعلق ہے تو جمعیت علمائے اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، تاہم جے یو آئی کے وہ بعض افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں انہیں انفرادی طور پراپیل کے حق کا استعمال کرنے سے نہیں روک سکیں گے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر