فلسطینی وزیراعظم کا غزہ میں جنگ بندی کے بعد ایک حکومت کے ماتحت متحد فلسطین کامطالبہ

رملہ (نیشنل ٹائمز) فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے غزہ میں جنگ بند ی کے بعد ایک واحد اتھارٹی اور حکومت کے ماتحت متحد فلسطین کا مطالبہ کیا ہے۔رملہ میں اقوام متحدہ کے حکام ،قونصلز اور سفیروں سے ملا قات میں مصطفی نے اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ان کے دفتر سے شِنہوا کو بھیجے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد فلسطینیوں کو ایک اتھارٹی اورایک حکومت کے ماتحت متحد ہونا ہو گا اپنے شراکت داروں کیساتھ ایک منصوبے کیساتھ بطور ایک ٹیم کا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی غیر متعین عبوری دور نہیں ہوسکتا جو مزید پیچیدگی اور افراتفری پیدا کرے۔انہوں نے بین الاقومی شراکت داروں،امداد دینے والوں اور اقوام متحدہ کے اداروں پر زور دیا کہ وہ تیزرفتار بحالی کیلئے فلسطینی حکومت کیساتھ قریبی ہم آہنگی قائم کریں اور غزہ کے تنازعے اور مغربی کنارے میں اس کے اثرات سے پیدا ہونے والی انسانی ضروریات کو فوری پورا کریں۔انہوں نے فلسطینی فنڈز سے اسرائیلی کٹوتی کے باوجود غزہ کے رہائشیوں کو صحت، تعلیم، پانی اور بجلی جیسی ضروری خدمات کی فراہمی کے لئے فلسطینی اتھارٹی کی دیرینہ ذمہ داری کو اجاگر کیا۔



  تازہ ترین   
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر