گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 روپے کی منظوری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف زیادہ سے زیادہ 48.84 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی اور 200 یونٹ صارفین کو 3 ماہ کے لیے اضافے میں استثنی کی حکومت درخواست بھی منظور کرلی۔نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔نیپرا سے جاری فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے تک والے صارفین کو تین ماہ کے لیے اضافے سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔فیصلے میں بتایا گیا کہ دیگر گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7 روپے 12 پیسے تک بڑھے گا، جس کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے اور بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لیے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف 48.84 روپے ہوگا۔حکومتی درخواست کے مطابق نیپرا نے ماہانہ 201 سے 300 یونٹ والے صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے کے اضافے کے ساتھ34.26 روپے، 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 اضافے کے ساتھ 41.36 روپے مقرر کردیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کردے گی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر