کسٹمز کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،کسٹمز آپریشنز میں حائل تمام تر غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جائیں، شہبازشریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسٹمز کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،کسٹمز آپریشنز میں حائل تمام تر غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جائیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور مکمل ڈیجیٹائزیشن ہماری معاشی بقا کامسئلہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کسٹمز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر اور دیگر اداروں میں جاری اصلاحاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہر سطح پر یقینی بنایا جائے، ایف بی آرمیں جاری تمام اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے تمام منصوبوں کوایک چھتری تلے لایا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر انفورسمنٹ کا نظام بہتر کر کے محصولات میں اضافے کو یقینی بنائے، پاکستان کی تمام پورٹس پر کسٹمز آپریشنز کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کسٹمز آپریشنز میں حائل تمام تر غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جائیں، کسٹمز ڈیوٹی کے بھرپور نفاذ کیلئے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور آلات کا استعمال کیا جائے، کسٹمز کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جاری منصوبے کیلئے پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کا فوری قیام عمل میں لایا جائے،۔انہوں نے مزید کہا کہ مِس انوائسنگ کے حوالے سے تمام تر مسائل حل کیے جائیں، پاکستان کی صنعتوں اور مصنوعات کو تحفظ دینے کیلئے انڈر انوائیسنگ کا خاتمہ کیا جائے، انفورسمنٹ کے ذریعے کتنا ریونیو اکٹھا ہوا اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شپنگ کے شعبے کے آپریشنز کے حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک کا قیام عمل میں لایا جائے، کسٹمز کے ویب بیسڈ ون کسٹمز سسٹم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر