بھارت میں ایڈز کی وبا بے قابو، مزید 828کیسز رپورٹ

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت ریاست تریپورہ میں 828طلبا کا ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آگیا جب کہ 47طلبا پہلے ہی اس موذی مرض میں ہلاک ہوچکے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست تریپورہ میں روزانہ کی بنیاد پر ایڈز کے 5سے 7نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ موذی مرض سے متاثرہ طلبا کی تعداد 828ہوگئی جب کہ 47طلبا ہلاک ہوچکے ہیں،ریاست تریپورہ کے ایڈز زدہ طلبا نے ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دی ہے، اسی طرح دیگر ریاستوں سے تریپورہ آنے والے طلبا واپس اپنے علاقوں میں جا رہے ہیں،تاحال ایڈز کے اتنی تیزی سے پھیلنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 220سکولوں اور 24کالجوں میں طلبا انجکشن کے ذریعے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر