اسرائیلی وزیراعظم گرفتاری کے خوف سے یورپ کے کسی ملک میں رکے بغیر امریکا جائیں گے

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو گرفتاری سے بچنے کے لیے یورپ رکے بغیر امریکا جائیں گے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو 24جولائی کو امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات اورکانگریس سے خطاب کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم گرفتاری کے خوف سے یورپ کے کسی ملک میں رکے بغیر امریکا جائیں گے،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت نے نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ کسی یورپی ملک میں اترے یا یورپی فضائی حدود استعمال کی تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے جمہوریہ چیک اور ہنگری میں رکنے پر غور کیا تھا جو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر جواب نہیں دیں گے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے رکے بغیر براہ راست واشنگٹن جانے کو ترجیح دی ہے۔ نیتن یاہو کے طیارے میں زیادہ سے زیادہ 60مسافر سوارہوں گے تاکہ طیارہ تل ابیب سے واشنگٹن کے لیے براہ راست پرواز کرسکے۔



  تازہ ترین   
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر