امیگریشن کو تیز کرنے کیلئے ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک کے تمام بڑے ائیرپورٹس پرامیگریشن کے عمل کو تیز کرنے کیلئے سول ایوی ایشن نے ای گیٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، سی اے اے نے ملکی بین الاقوامی ایئرپورٹس پرمسافروں کی سہولت کیلئے ای گیٹس کی تنصیب کیلئے ٹینڈرجاری کردیا، دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
درخواستیں انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول سسٹم سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں سے مانگی گئی ہیں۔ ای گیٹس بارڈرکنٹرول سسٹم پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر نصب کئے جائیں گے۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ای گیٹس لگنے سے مسافروں کو تیز ترین امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی۔

مسافروں کو پاسپورٹ ای گیٹس پر اسکین کرنے ہونگے اس سے امیگریشن میں وقت بچے گا جبکہ اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد امیگریشن کیلئے لمبی قطاروں سے بھی مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بتایاگیا تھا کہ اسلام آباد، علامہ اقبال اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے۔ ای گیٹ کا سسٹم ایف آئی اے امیگریشن آپریٹ کرے گا۔ ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب کے حوالے سے غیر ملکی فرانسیسی ماہرین کی ایک ٹیم نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا مکمل انسپکیشن کیا تھا۔ایوی ایشن ڈویڑن، سول ایوی ایشن نے غیر ملکی ماہرین کو ای گیٹس کی تنصیب کے حوالے سے متعلق بریفنگ بھی دی تھی۔
بتایا گیا تھاکہ سیکریٹری ایوی ایشن ای گیٹ منصوبے کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور اس منصوبے کو ان کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبے سے متعلق نادرا، ایف آئی اے پاسپورٹ، ایف آئی اے امیگریشن سے تجاویز بھی حاصل کر لی گئی تھیں۔ای گیٹ کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن اور عالمی سفری سہولت میسر ہوگی۔ مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین، فیس اسکیننگ، بائیو میٹرک کے عمل سے خودکار طریقے سے گزریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر