بی سی سی آئی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے دو ممکنہ غیر جانبدار مقامات کی تجویز دیدی: رپورٹ

لاہور (نیشنل ٹائمز) فروری اور مارچ کے مہینے میں ہونے والی 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک ذریعے نے اے این آئی کو بتایا کہ کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے دبئی یا سری لنکا میں میچز کرانے کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک ذریعے نے بتایا کہ “ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گا۔ ہم آئی سی سی سے کہیں گے کہ وہ اپنے میچ دبئی یا سری لنکا میں کرائے”۔ گزشتہ سال پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی، لیکن بھارت نے فائنل میں جیتنے والے اپنے تمام میچ سری لنکا میں “ہائبرڈ ماڈل” کے تحت کھیلے۔

6 مئی کو بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ بھارتی ٹیم مذکورہ ٹورنامنٹ کے لیے تبھی پاکستان جائے گی اگر مرکزی حکومت کی طرف سے اجازت دی جائے۔

راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے میں ہم وہی کریں گے جو حکومت ہند ہمیں کرنے کو کہے گی۔ ہم اپنی ٹیم تبھی بھیجیں گے جب حکومت ہند ہمیں اجازت دے گی۔ اس لیے ہم ہندوستانی حکومت کے فیصلے کے مطابق جائیں گے۔ . بھارت نے 2008ء کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور روایتی حریف اب صرف ملٹی ٹیم ایونٹس میں ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں۔
فروری سے مارچ 2025ء تک پاکستان میں ہونے والی آئندہ چیمپئنز ٹرافی 1996ء کے ورلڈ کپ کی ہندوستان اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ میزبانی کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا پہلا بڑا ایونٹ ہے۔ ٹورنامنٹ کے مجوزہ شیڈول میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک 10 مارچ کو ریزرو ڈے کے ساتھ چلنا ہے۔ میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ فائنل سمیت سات میچوں کی میزبانی لاہور کرے گا۔ کراچی کا نیشنل سٹیڈیم افتتاحی میچ اور کل تین میچوں میں سے ایک سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا اور دوسرے سیمی فائنل سمیت پانچ میچوں کی میزبانی راولپنڈی کرے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر