دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ حسن خیل میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت نے اظہار افسوس کیا۔وزیر اعلی نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو قوم سلام کرتی ہے، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر