سابق گورنر سندھ عشرت العباد اچانک متحرک، نئی جماعت بنانے کا عندیہ

کراچی (نیشنل ٹائمز)سابق گورنر اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عشرت العباد ایک بار پھر ملکی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں،انہوں نے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ اب اپنے مسائل کے حل کے لیے سب کو کوششیں کرنا ہوں گی۔ ایک انٹرویو میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی پلیٹ فارم کا ہی استعمال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں ضروری ہے کہ عوامی خدمت کے لیے سیاسی میدان میں اترا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کے انتخابات نے بہت سی چیزیں واضح کردی ہیں۔ اب ضرورت ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جا ئے۔ایم کیو ایم پاکستان کی موجودہ قیادت پر گفتگو سے احتراز کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سابق گورنر سندھ کی سیاست میں واپسی پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد سیاست کرنے کا حق رکھتے ہیں اور اگر وہ وطن واپس آکر اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنا چاہتے ہیں تو آئین اور قانون انہیں اس بات کی اجازت دیتا ہے۔ سابق گورنر سندھ نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کے بعد پاکستان کے دیگر شہروں میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے منڈی بہاالدین میں ویڈیو لنک کے ذریعے بقائے پاکستان کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کیا، اور عوامی مسائل کو براہ راست حل کرنے کے لیے سیاسی میدان میں واپسی کا اشارہ دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر